کیا پی ایس ایل میں مزید ایک ٹیم شامل ہو گی ؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

کیا پی ایس ایل میں مزید ایک ٹیم شامل ہو گی ؟ پی سی بی نے اعلان کردیا
کیا پی ایس ایل میں مزید ایک ٹیم شامل ہو گی ؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا اور یہ لیگ چھ ٹیموں کے ساتھ ہی کھیلی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ سے متعلق مختلف اہم پہلو زیرغور آئے۔

اجلاس میں یہ طے پایا کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا اور یہ لیگ چھ ٹیموں کے ساتھ ہی کھیلی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے 8 فروری سے 24 مارچ 2024 کی ونڈو رکھی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے حتمی شیڈول کی منظوری اگلے اجلاس میں دی جائے گی۔

مزید :

کھیل -