صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی دیگر خواتین کارکنوں کو رہائی کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
عدالت کے حکم پر رہا ہونیوالی تحریک انصاف کی 4 خواتین کو رہائی کے فوری بعد کوٹ لکھپت جیل سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق تمام خواتین کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار ہونیوالی خواتین میں صنم جاوید کے علاوہ افشاں طارق ، آشمہ شجاع اور شاہ نور شامل ہیں .