عالمی مالیاتی اداروں سے معاہدے میں خودمختاری پر سمجھوتا کیا گیا، رضاربانی

عالمی مالیاتی اداروں سے معاہدے میں خودمختاری پر سمجھوتا کیا گیا، رضاربانی
عالمی مالیاتی اداروں سے معاہدے میں خودمختاری پر سمجھوتا کیا گیا، رضاربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی شکل میں پاکستان پر نئے آقا آگئے ہیں، معاہدے میں پاکستان کی خود مختاری پر سمجھوتا کیا گیا۔

اپنےبیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ مالیاتی سامراجوں نے معاہدے میں پہلے اپنی شرائط منوائیں، معاہدے میں ان کی شرائط نے پاکستان کی خود مختاری پر سمجھوتا کیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ اب مالیاتی ادارے پاکستان کو اپنے راج کا حصہ سمجھتے ہیں، پاکستان کو آئینی اور سیاسی معاملات پر ڈکٹیشن دے رہے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ آج ورلڈ بینک نے تجویز کیا ہے کہ وزراء کی نیشنل کونسل ہونی چاہیے، یہ ایک آزاد ریاست کی حکمرانی میں کھلی مداخلت ہے۔

مزید :

سیاست -