عوام آج کی ہڑتال میں بھرپور حصہ لیں،ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ آج کی ہڑتال اسرائیل، بھارت، امریکا پر مشتمل ٹولہ کے خلاف ہے، جس کو کامیاب بنانے کے لیے عوام پورے جذبے کے ساتھ جصہ لیں - تمام چھوٹے بڑے کاروبار بند رکھے جائیں، اپنے عزیز رشتہ داروں کو بھی اپنے کاروبار بند کر کے اہل غزہ سے مکمل یکجہتی کی ترغیب دیں - پوری قوم اپنے کاروبار بند کر کے اس ہڑتال کو عملی طور پر کامیاب بنائیں۔
غیر ضروری سفر اور اداروں کو کھولنے سے اجتناب کریں - اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیطانی ٹرائی اینگل پوری دنیا میں بدامنی کا سبب بن رہا ہے-قوم متحد ہو کر پیغام دے کہ وہ ان تینوں کہ انسانیت دشمن اقدامات کی مذمت اور اہل غزہ سے محبت کا اظہار کرتی ہے۔اسرائیل کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ جو کہ ہمارا ایمانی تقاضا اور دینی فریضہ بھی ہے -بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے آبی جارحیت کی طرف قدم بڑھایا ہے اور اسرائیل عالمی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کر رہا ہے -اقوام متحدہ اسرائیل اور بھارت کے جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے اور اہل غزہ پر ہونے والے ظلم کی دار رسی کرے - فوری غذائی اور طبی امداد بحال کی جائے اور جنگ بندی کے بعد اہل غزہ کی آباد کاری کا کام شروع کیا جائے #