شکل و صورت سے زیادہ عقل و شخصیت کو ترجیح دیتی ہوں،عزیقہ

    شکل و صورت سے زیادہ عقل و شخصیت کو ترجیح دیتی ہوں،عزیقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)  اداکارہ و ماڈل عزیقہ ڈینیل نے اپنی شادی کے لیے ترجیحات کے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ  شادی کیلئے پیسہ اور شکل دونوں ضروری نہیں ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں سوالات کے سیگمنٹ کے دوران عزیقہ سے پوچھا گیا کہ ان کے مطابق شادی کے لیے پیسہ ضروری ہے یا شکل؟، جس پر اداکارہ نے جواب دیا دونوں نہیں۔ عزیقہ نے وضاحت دی کہ جہاں تک پیسے کا تعلق ہے تو یہ اکیلے یا دونوں مل کر بھی کما سکتے ہیں اور میں شکل و صورت سے زیادہ عقل و شخصیت کو ترجیح دیتی ہوں مزید کہا کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے ج کی بہت خوشی محسوس ہوتی ہے میں مستقبل میں بھی عمدہ کام کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔

 اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اس وقت بھی کئی پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں اور میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں محنت سے کام کروں اور شائقین کے دل جیتوں آج میں جس مقا م پر بھی ہوں اس میں پرستاروں کا بہت اہم کردار ہے ان کی محبت میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

مزید :

کلچر -