محکمہ صحت ملیریا کے علاج اور بچاﺅکیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں،ڈاکٹر سردار سہیل آفسر
پبی ( نما ئندہ پاکستان) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسرنے کہا ہے کہ محکمہ صحت ملیریا کے علاج اور بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں، ملیریا ایک ایسی بیماری ہے جس سے آسانی سے بچا جاسکتا ہے، ہمارا مقصد لوگوں کو بتانا ہے کہ مچھروں سے بچاو_¿، پانی کے جمع ہونے والی جگہوں کی صفائی اور مچھردانی کا استعمال جیسے آسان اقدامات کرکے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےقاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ،محکمہ صحت کے مطابق اس سال کی مہم ً زیرو ملیریا، یہ ممکن ہے ً۔ کے عنوان سے منائی جا رہی ہے اور اس کا مقصد 2030 تک پاکستان میں ملیریا کا مکمل خاتمہ ہے سیمینار کے بعد، شرکاءنے ایک خصوصی آگاہی واک بھی کیا