اسباب کا اختیار کرنا کسی مقصد کے حصول کیلئے ہوتا ہے ،عبدالقدیر اعوان

    اسباب کا اختیار کرنا کسی مقصد کے حصول کیلئے ہوتا ہے ،عبدالقدیر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبد القدیر اعوان نے کہا ہے کہ محبت رسول ﷺ کو وہ معراج حاصل ہونی چاہیے جو ان تمام محبتوں جن میں اولاد،والدین اور اپنی عزیز ترین ہستیوں کی محبت پر غالب ہو۔ جسے اللہ کریم سے آشنائی درکار ہے جو قرب الہی کا طالب ہے یا راہ ہدایت کا متلاشی ہو، یاد رہے کہ یہ سب کچھ درمصطفی ﷺ سے ہی حاصل ہوگا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسباب کا اختیار کرنا کسی مقصد کے حصول کے لیے ہوتا ہے،کوئی عمل کرنا یا کوئی سفر اختیار کرنا کسی مقصد کی تکمیل کے لیے ہے۔اس کائنات کی تخلیق سورج چاند ستارے،سمندر،رات اور دن کا آنا جانا یہ سب حضرت انسان کے لیے ہے اور بشر کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا۔اس کے ساتھ نبی کریم ﷺ کو مبعوث فرما کر اللہ کریم فرماتے ہیں کہ اے مومنو اللہ کا یہ تم پر بہت بڑا احسان ہے ہمیں وہ محبت اور عشق درکار ہے جو ہمیں اپنے اعمال سے آگاہ رکھے اور ہمیں اپنی زندگی کی اصل حقیقت بتائے۔ہم اس لیے تو اس دنیا میں نہیں آئے کہ روزی کمائیں،بچے پیدا کریں خاندان ہو اولاد ہو،صحت بیماری کے ساتھ اس دنیا سے چلے جائیں اگر یہی زندگی ہے تو پھر ایک پرندے اور ہماری زندگی میں کیا فرق ہے جس مخلوق کو اللہ کریم نے اپنی روح امر ربی سے نوازا ہو جس کی بدولت یہ واحد مخلوق ہے جو اپنے رب کو پہچان سکتی ہے۔درجہ احسان یہ ہے کہ بندہ اپنے رب کی عبادت ایسے کرے جیسے وہ اسے دیکھ رہا ہو اور دوسرا درجہ یہ ہے کہ کہ اس کے نہاں خانہ دل میں یہ یقین ہو کہ میرا رب کریم اسے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں اسفار کا موقع ملتا ہے ان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟ان کی ترقی ان اصولوں پر مضمر ہے جو ان قوموں نے اسلام سے لیے ہیں اور ہم نے آج وہ اصول اور قائدے چھوڑ دئیے ہیں اس وجہ سے ہم پستی کا شکار ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ جہاد اکبر یہ ہے کہ اپنے ہر عمل کو دین اسلام کے مطابق گزاریں۔ہر ہر لمحے کا مجاہدہ ہے