نشتر،غیرقانونی ترقی،آفس سپرنٹنڈنٹ ہیڈ کلرک کےخلاف کارروائی شروع

  نشتر،غیرقانونی ترقی،آفس سپرنٹنڈنٹ ہیڈ کلرک کےخلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی ر پورٹر) نشتر ہسپتال میں بطور آفس سپرنٹنڈنٹ غیر قانونی طریقے سے ترقی حاصل کرنے والے مظہر بھٹہ اور ہیڈ کلرک محمد اقبال مغل کے خلاف محکمہ صحت(بقیہ نمبر10صفحہ7پر )

 پنجاب نے باقاعدہ پیڈا ایکٹ کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے مظہر بھٹہ اور ہیڈ کلرک محمد اقبال مغل شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اس حوالے سے بتایا گیا کہ مظہر بھٹہ نے سٹینوگرافر سے آفس سپریٹینڈنٹ کی پوسٹ پر غیر قانونی طریقے سے ترقی لی جبکہ ہیڈ کلرک محمد اقبال مغل بھی بطور اسٹیبلمشنٹ کلرک اپنی فرائض سر انجام دینے میں ناکام رہے جب انہوں نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی جانب سے تجویز کئے بغیر میٹنگ منٹس میں مظہر بھٹہ کی ترقی کو حصہ بنا دیا اس حوالے سے سپیشل سیکرٹری آپریشن محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظہر بھٹہ اور محمد اقبال مغل کے خلاف تمام الزامات ٹھیک ہیں اور مزید کسی انکوائری کی ضرورت نہیں ہے تاہم اس حوالے سے شوکاز جاری کیا جا رہا ہے جس کا جواب سات روز کے اندر محکمہ صحت پنجاب پہنچ جانا چاہئے ورنہ یہ سمجھ لیا جائے گا کہ متعلقہ افراد کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے