وادی لیپہ سیکٹر میں پاک ،بھارت افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں

  وادی لیپہ سیکٹر میں پاک ،بھارت افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا ...
  وادی لیپہ سیکٹر میں پاک ،بھارت افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوٹھی(آئی این پی) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے وادی لیپہ سیکٹر میں پاک ،بھارت افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ،پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارہ کو بتایا کہ وادی لیپہ میں جمعرات اور جمعہ کی رات فائرنگ ہوئی، فائرنگ میں شہری آبادی محفوظ رہی،پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔

دریں اثناء وادی لیپہ میں جمعہ کی صبح سے زندگی معمول کے مطابق رواں رہی، تعلیمی ادارے بھی کھلے رہے،دوسری طرف ضلع جہلم ویلی سے ملحقہ لائن آف کنٹرول چکوٹھی،کھلانہ ویلی،پاہل،پانڈو سمیت دیگر ایل او سی پر بسنے والے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم بھارتی گیڈر بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو کشمیری عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں قومی سلامتی کمیٹی نے عوام کی امنگوں کے مطابق بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ   ہندوستان نے اگر لائن آف کنٹرول پر کوئی بزدلانہ حرکت کی کوشش کی تو ہم بہادر مسلح افواج کے ساتھ عوام بھی جذبہ ایمانی کے ساتھ بھرپور قوت سے لڑیں گے بھارتی فوج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے کنٹرول لائن پر اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر بھارتی فوج کے مورچوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونگے، بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ہم ڈرنے والے نہیں،بزدل دشمن نے ہمیشہ سول آبادی کو نشانہ بنا کر ڈرانے دھمکانے کی ناکام کوشش کی مگر عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔