ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق،25 زخمی
چوک سرور شہید،چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)بس اور ٹریلر کے تصادم میں3 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہو گئے جبکہ تلہ گنگ روڈ پر دھرابی کے قریب بس پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چوک سرور شہید میں لونی اڈے کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ہوگیا ،حادثے میں 3 افراد اور10 زخمی ہو گئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق بس ڈیرہ اسماعیل خان سے اوکاڑہ جارہی تھی ،حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوورٹیک کرنے سے پیش آیا،زخمیوں اور میتوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ چکوال میں تلہ گنگ روڈپردھرابی کے قریب بس پل سے نیچے جاگری ، حادثے میں 15 سے زائدمسافرزخمی ہو گئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،بس کوحادثہ لیہ سے راولپنڈی جاتے ہوئے پیش آیا۔