خیبر پختونخوا میں 41 فیصد خاندان نسوار کی خریداری پر رقم خرچ کرتے ہیں، تازہ سروے میں حیران کن انکشاف

خیبر پختونخوا میں 41 فیصد خاندان نسوار کی خریداری پر رقم خرچ کرتے ہیں، تازہ ...
خیبر پختونخوا میں 41 فیصد خاندان نسوار کی خریداری پر رقم خرچ کرتے ہیں، تازہ سروے میں حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک حالیہ سروے میں یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ خیبر پختونخوا  میں 41 فیصد گھرانوں میں نسوار استعمال کی جاتی ہے۔

گیلپ سے وابستہ بلال  گیلانی  نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’ حیران کن طور پر خیبر پختونخوا میں 41 فیصد گھرانے  یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ نسوار کی خریداری پر رقم خرچ کرتے ہیں۔‘

گیلپ ہی کے ایک اور سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی  کہ پاکستان کے 59 فیصد لوگوں کے پاس موٹر سائیکل موجود ہے۔ شہروں میں موٹرسائیکل کی ملکیت کی شرح دیہاتی علاقوں کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہے۔