ڈرامہ سیریل”میری لاڈلی“کی ناظرین میں مقبولیت
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر ندیم صدیق کی نئی ڈرامہ سیریل”میری لاڈلی“کی ناظرین میں مسلسل مقبولیت بڑھ رہی ہے اس ڈرامہ سیریل کے نمایاں فنکاروں میںسمیع خان،سجل علی،اختر حسنین،ارویٰ،فریحہ جبیں اور دیگرشامل ہیں۔”میری لاڈلی“کے پروڈیوسرز آصف رضا میر،بابر جاویداور ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی مرزا محمود ہیں۔ یاد رہے کہ مذکورہ ہدایتکار کی مسلسل 5ڈرامہ سیریلز سُپر ہٹ ہوچکی ہیں اُن کا شمار اس وقت ٹی وی کے چند لیڈنگ ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے۔اُن کے ڈراموں کی خاص بات انوکھی اور اچھوتی کہانیاں ہوتی ہیں۔جس کی وجہ سے اُن کے ڈرامے بہت جلد ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔”میری لاڈلی“ میں فریحہ جبیں اپنے کیرئیر کے لازوال رول میں نظر آرہی ہیں۔ندیم صدیق کی ایک اور ڈرامہ سیریل”مایا“ زیر تکمیل ہے اور جلد آن ائیر ہوگی۔جس کا مرکزی کردار فرحانہ مقصود ادا کررہی ہیں۔