عمران خان کیخلاف کیس ردی کی ٹوکری
اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف کیس ردی کی ٹوکری ہے ٗ پاناما کا فیصلہ جب آئیگا تو ن لیگ کی پوری قیادت ردی کی ٹوکری میں جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ عمران خان نے جس طر ح اپنی منی ٹریل دی ٗ دیکھیں گے کوئی اور رہنما ایسا کرسکتا ہے ٗعمران خان کا یہ جرم ہے کہ اس نے پاناما کیس کواٹھایا۔انہوں نے کہا کہ دانیال عزیزاور طلال چوہدری اپنا غصہ یہاں نہیں اپنی قیادت سے سامنے جاکرنکالا کریں۔فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے تیس ہزار ڈونرز کی فہرست عدالت میں جمع کرائی ہے ٗعمران خان نے بینک ٹرانزیکشن سے ثابت کیا انہوں نے کہاں سے کمایا ،کمائی حلال کی ہوتو جعلی دستاویزات اور قطری خط کی ضرورت نہیں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منی ٹریل عدالت میں جمع ہوچکی ہے ٗ عمران خان نے ڈھائی ڈھائی ہزار اور پانچ پانچ ہزار کا حساب دیاہے ٗاب عدالت میں فنڈنگ کیس شروع ہونے والا ہے۔فواد چودھری نے کہاکہ پی ٹی آئی جس مقام پر کھڑی ہے وہ اوور سیز پاکستانیوں کے بغیر ممکن نہ تھااوور سیز پاکستانیوں کی عزت کی جائے ٗ ان کی توہین نہ کی جائے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان 1971 میں قومی ٹیم میں شامل ہوئے اور 1983 میں فلیٹ خریداوہی فلیٹ فروخت کرکے بنی گالہ کی جائیداد خریدی گئی، عمران خان نے بینک ٹرانزیکشن سے ثابت کیا انھوں نے کہاں سے کمایا اور کہاں لگایا کمائی حلال کی ہوتو جعلی دستاویزات اور قطری خط کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہاکہ اب عدالت میں فنڈنگ کیس شروع ہونے والا ہے ہم نے پہلے سے ہی 30 ہزار ڈونرز کی فہرست عدالت میں جمع کرادی ہے، پی ٹی آئی آج جس مقام پر کھڑی ہے وہ اوور سیز پاکستانیوں کے بغیر ممکن نہ تھا اوور سیز پاکستانیوں کی عزت کی جائے ٗان کی توہین نہ کی جائے۔
فواد چودھری