کا ہنہ ، 11سا لہ گھر یلو ملازمہ پر مالکا ن کا تشد د ، گر م استری لگا تے ر ہے

کا ہنہ ، 11سا لہ گھر یلو ملازمہ پر مالکا ن کا تشد د ، گر م استری لگا تے ر ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل )کا ہنہ کے علاقہ میں 11سا لہ گھر یلو ملازمہ پر مالکا ن کا تشد د ، ملا زمہ کو گر م استری لگا تے ر ہے ۔ وا لد کی در خواست پر پو لیس نے مقد مہ در ج کر کہ تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ تفصیل کے مطا بق او کا ڑہ کا ر ہا ئشی محنت کش یسین کی 11سا لہ بیٹی رو بینہ جوغر بت کی وجہ سے سکو ل نہ جا سکی اور 1200رو پے اجرت پر ما ہا نہ گھر یلو کام کا ج کے لئے کا ہنہ طا رق گا رڈن میں عثما ن نا می شخص کے گھرملا زمہ تھی ۔گزشتہ روز یسین اپنی بیٹی کو ملنے گیا تو اسکے جسم پر استری کے نشا ن تھے وا لد نے بیٹی سے پو چھا تو اس نے بتا یا کہ عثما ن اور اسکی بیوی سلمہ مجھ پر تشد د کر تے ہیں اور استری لگا تے ہیں ، جب وا لد یسین نے عثما ن نے پو چھا تو اسنے بتا یا کہ تمہا ر ی بیٹی نے چوری کی ہے اور اسے پو چھا تو اسنے نہیں بتا یا جس پر اسے ما را ، یسین نے رو بینہ کو لے کر فوری تھا نہ کا ہنہ گیا جس پر پو لیس نے کا رروا ئی کا آغازکردیا ہے ، یسین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او اکرا م خا ن نے عثما ن سے پیسے لے کر اسے چھوڑ د یا ہے اور گرفتا ر نہیں کیا ، اس حوالے سے ایس ایچ او کا ہنہ کا کہنا تھا عثما ن اور اسکی بیوی پر مقد مہ در ج کردیا ہے مقد مہ نمبر یا د نہیں لیکن ملزمان فرا ر ہیں۔

مزید :

علاقائی -