صوبائی دارالحکومت ،لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی
لاہور(کرا ئم سیل )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا،مز احمت پر شہری کو فا ئر نگ کر کے زخمی کردیا ۔تفصیل کے مطا بق با غبا ن پو ر ہ کے علاقہ میں شہری علی احسان سے ڈا کوؤ ں نے 2مو با ئل فو ن اور 22رو پے نقد ی چھین لی۔ مزا حمت کر نے پر فا ئر نگ کر کے زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ، زخمی کو طبی امدا د کے لئے شا لیما ر ہسپتا ل میں منتقل کیا گیاجہا ں اس کی حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گلشن راوی سی بلاک کا رہا ئشی جمیل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ افطاری سے قبل تین ڈاکو گھر میں گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 8لاکھ 80ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ کر لے گئے۔ کوٹ لکھپت آٹو مارکیٹ میں واقع نصیر کے دفتر میں چار ڈاکو گھس آئے اور دفتر میں موجود افراد سے 13لاکھ 30ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔کاہنہ سبٹرل پارک میں واقع اسرار اور اسکے ہمسائے نذیر کی دکان سے تین ڈاکو اڑھائی لاکھ،نشتر کالونی میں خالق نگر پل کے نیچے واقع ظفر اقبال کی دکان سے تین ڈاکو 45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ اسلام پو رہ تاج کمپنی پل کے نیچے چار ڈاکو راحیل کا ساڑھے سات لاکھ مالیت کے سامان سے بھرا کنٹینر چھین کر لے گئے۔ چوہنگ سفاری پارک کے قریب فرحان اور اسکی فیملی سے ساڑھے 9لاکھ،سٹی رائیونڈ مدینہ ٹاؤن میں عاطف اسکے سکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور سے دوڈاکوؤں نے بینک سے رقم لیکر آتے پونے چار لا کھ چھین لئے گے۔علاوہ ازیں شادباغ میں مسعود سے دولاکھ 15ہزار،نشتر کالونی میں افضل اور وقاص سے سوا دولاکھ،ستوکتلہ میں سرفراز سے 75ہزار،نواب ٹاؤن میں اویس سے 70ہزار،جوہرٹاؤن میں انعام سے 75ہزاراور اسلام پو رہ میں حامد سے 11ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔ مصری شاہ میں اشتیاق ،لوئرمال سے ارشد،شادباغ سے امان،مزنگ سے عمیر،لٹن روڈ سے آصف،وحدت کالونی سے فاروق،سمن آباد سے جبار،گلشن اقبال سے سعید،نواب ٹاؤن سے لیاقت اور بوٹا اور جوہرٹاؤن سے عارف سمیت 26افراد کی مو ٹرسائیکلیں اور نشتر کالونی سے اصغر کا مزدا چوری کرلیا گیا۔