ایان علی درخواست ضمانت کی سماعت 29 جون تک ملتوی

ایان علی درخواست ضمانت کی سماعت 29 جون تک ملتوی
ایان علی درخواست ضمانت کی سماعت 29 جون تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ماڈل ایان علی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ اور خرم لطیف کھوسہ پیش ہوئے جبکہ سرکارکی جانب سے فرحت نواز پیش ہوئے اور اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن کسٹم خان محمدبھی موجود تھے۔ملزمہ کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ نے کہاایان علی 4 ماہ سے بے گناہ جیل میں قید ہیںان کا کہنا تئھ کہ ملزمہ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بے بنیاد بنایا گیا ہے آپ کیس سنے گے تو آپ کو اندازہ ہو گا ملزمہ پر کوئی جرم نہیں بنتا ان کا مزید کہنا تھاکسٹم حکام تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیںجبکہ سرکاری وکیل فرحت نوازنے کہا ملزمہ کیخلاف اہم دستاویزات حاصل کر لی ہیں پیش کرنے کیلئے وقت دیا جائے جس پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔

مزید :

لاہور -