چھ سال قبل پشاور میں بم دھماکے سے سینکڑوں شہریوں کو ابدی نیندسلانے والا ملزم اٹلی میں گرفتار

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے بازار میں 2009ءمیں ہونیوالے بم دھماکے کا ملزم اٹلی میں پکڑاگیاجس نے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملزم کو روم کے ایئرپورٹ سے حراست میں لیاگیا۔اٹلی پولیس نے کہاہے کہ اپریل 2015ءمیں ویٹی کن میں بم دھماکے کی سازش کرنیوالے 18رکنی گروہ کو پکڑاتھا اور دوران تفتیش انکشاف ہواکہ پشاور حملے کے مجرم اٹلی میں چھپے ہیں ، گرفتاری پر ملزم نے پشاور بازار بم دھماکے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاتاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ کس بازار میں ہونے والے دھماکے کا ملزم پکڑاگیاکیونکہ 2009ءمیں ہی خیبربازار میں ہونیوالے دھماکے میں 41افراد جبکہ مینابازار میں ہونیوالے دھماکے میں 134افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے ۔