وزات داخلہ کا اسلحہ لائسنس کے اجراءپر عائد پابندی اٹھا نے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے اسلحے کے اجراءسے عائد پابندی اٹھانے کافیصلہ کرلیاہے اور اس سے متعلق نئی اسلحہ لائسنس پالیسی تیار کرلی ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نے ذرائع کے حوالے کہاہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے تیار کی گئی نئی پالیسی کے مطابق غیر ممنوعہ اسلحے کیلئے 25سال کی کم از کم عمر کی حد مقرر کی گئی ہے جبکہ ممنوعہ بور کے لائسنس صرف اور صرف اہم شخصیات کو ہی جاری کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے پیش نظر اسلحہ لائسنس کے اجرا ءپر مکمل پابندی لگا دی گئی تھی تاہم حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجراءکیلئے نئی پالیسی تیار کر لی ہے ۔