فرانس میں داعش کے مبینہ جنگجوﺅں کا حملہ ، ایک شخص کا سرقلم

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے شہر لیون کے قریب مبینہ طورپر داعش کے شدت پسندوں نے ایک فیکٹری پر حملہ کردیا جہاں ایک شخص کا سرقلم کردیاجبکہ دوسرازخمی ہوگیا، کئی چھوٹے دھماکوں کی بھی اطلاعات ملیں ۔
بی بی سی کے مطابق فضائی مصنوعات بنانے والی فیکٹر ی پر حملہ کرنیوالے افراد کی تعداد دو تھی جنہوں نے داعش جیساپرچم اٹھارکھاتھا جو جاتے ہوئے ملزم فیکٹری کے قریب ہی چھوڑ گئے جبکہ سرکاری ذرائع کاکہناتھاکہ ایک شخص کو پکڑلیاگیا۔
رپورٹ میں اے ایف پی کے حوالے سے بتایاگیاکہ قلم کیے جانے والے سر پر ٹیڑھے میڑھے الفاظ میں عربی میں کچھ لکھا ہوا ہے۔اس حملے کے بعدفرانس کے وزیر اعظم مینوئل والز نے لیون شہر کے ارد گرد حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات سخت کر دینے کا حکم دیا ہے۔