نواز شریف کے بعد نیب نے عمران خان کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا ،انتہائی قریبی ساتھی کو طلب کر لیا کیونکہ ۔۔۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان کو نیب نے طلب کر لیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب نے عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کو 10جولائی کو طلب کیا ہے ۔ادھر مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کو 13جولائی کو طلب کیا گیا ہے ۔دونوں رہنماﺅں سے ان کی آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی ۔واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز چوہدری نثار کے مد مقابل امید وار قمر الاسلام کو بھی صاف پانی کیس میں گرفتار کیا تھا ۔