چیز اسٹفڈ چکن بالز بنانے کا طریقہ سیکھیں
اجزا:
چکن آدھا کلو
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
موزریلا چیز حسب پسند
چٹنی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
میٹھا سوڈا ایک چٹکی
ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
انڈے حسب ضرورت
ہری پیاز دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
آئل حسب ضرورت
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب:
چکن کو باریک چوپ کرلیں اور ایک پیالے میں ادرک لہسن، نمک، کالی مرچ لال مرچ ، چینی، میٹھا سوڈا، ایک انڈا، سویا ساس، چوپ کی ہوئی ہری پیاز اور تھوڑا سا پانی ڈا ل کر اچھی طرح ملائیں اور چکن کو اس میں میرینیٹ کر کے فریج میں رکھ دیں۔
موزریلا چیز کے چھوٹے ٹکڑے کر کے فریزر میں رکھ کر سخت کرلیں۔ چکن کو فریج سے نکال کر اس کے بالز بنائیں اور درمیان میں چیز رکھ کر اچھی طرح بند کر دیں۔ان بالز کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرلیں۔ کڑاہی میں آئل کو گرم کر کے اس میں سنہری فرائی کرلیں۔شیر خرمے اور مٹھائی کے ساتھ یہ نمکین ڈش بہت مزہ دے گی۔