پی ایس ایل 10،ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں فرنچائزز کھلاڑی منتخب کرلئے
لاہور(یواین پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں فرنچائزز نے اہم کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا۔ پی ایس ایل کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے کاربن بوش کی جگہ جارج لینڈے کو ڈائمنڈ کیٹیگری اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ گولڈ کیٹیگری میں شامل ناہید رانا کو ریزرو کھلاڑی کی فہرست میں جگہ دی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلوی کرکٹر الیکس کیری کو جنوبی افریقی کرکٹر راسی وین ڈرڈیوسن کی جگہ جزوی طور پر شامل کرلیا ہے۔کراچی کنگز نے کین ولیمسن اور سلور کیٹیگری میں لٹن داس کی جگہ کو ریزرو کیا ہے۔پی ایس ایل 10 ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیوی کرکٹر مارک چیپمین کی جگہ کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔