ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر؛ فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری دوسرے مرحلے کے تیاری کے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جہاں کھلاڑیوں نے وارم اپ میچز اور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔
فاطمہ ثنا جنہوں نے 6 ٹی20 اور دو ون ڈے میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے 50 اوورز کے اس ایونٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی جبکہ شوال ذوالفقار دسمبر 2023 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران کندھے کی انجری میں مبتلا ہونے کے بعد قومی ٹیم میں واپس آئی ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم سکواڈ:
فاطمہ ثنا (کپتان) منیبہ علی (نائب کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار ۔ سدرہ امین۔ سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) اور سیدہ عروب شاہ۔
ریزرو کھلاڑی:
غلام فاطمہ، وحیدہ اختر اور ام ہانی۔
پلیئر سپورٹ سٹاف:
حنا منور (منیجر) محمد وسیم ( ہیڈ کوچ ) جنید خان (اسسٹنٹ کوچ بولنگ)، عبدالرحمن (اسسٹنٹ کوچ سپن بولنگ) عبدالسعد (اسسٹنٹ کوچ فیلڈنگ)، ولید احمد ( انالسٹ ) محمد رفیع اللہ (میڈیا منیجر) محمد رمضان (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) تحریم سنبل شاہ ( فزیوتھراپسٹ ) کرن شہزادی( میسیور )۔
6 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ایونٹ جس میں میزبان پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں سنگل لیگ راؤنڈ رابن فارمیٹ پر مشتمل ہوگا۔
لاہور کا قذافی سٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ اس ایونٹ کے 15 میچوں کی میزبانی کریں گے۔
قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے افتتاحی میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔