وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید شاپنگ پر آئی خواتین کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید شاپنگ پر آئی خواتین کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید شاپنگ پر آئی خواتین کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید شاپنگ پر آئی خواتین کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں خواتین اور فیملیز کیلئے بازاروں میں لیڈی پولیس سکواڈ تعینات کر دیا، اوکاڑہ میں 50 خواتین اہلکاروں پر مشتمل سائیکل سکواڈ تعینات کر دیا، موٹرسائیکل سکواڈ اور پیدل خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں گی۔

اہلکار خواتین اور فیمیلز کو ہراسانی، چھینا جھپٹی اور دیگر جرائم سے بچانے کیلئے متحرک رہیں گی، خواتین اہلکاروں نے اوکاڑہ، رینالہ اور دیپالپور کے بازاروں میں گشت کیا۔بھکر میں بھی لیڈی پولیس اہلکار خواتین کی حفاظت کیلئے پیش پیش رہیں۔