احتساب عدالت لاہور نے پرویز الٰہی کو طلب کر لیا

احتساب عدالت لاہور نے پرویز الٰہی کو طلب کر لیا
احتساب عدالت لاہور نے پرویز الٰہی کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت لاہور نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں پرویز الٰہی کو اگلی سماعت پر حاضری کے لئے طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 14 اپریل تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی کو اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کے لئے طلب کر لیا تاہم پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین عدالت میں پیش نہ ہوئے۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج قیصر نظیر بٹ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پرویز الٰہی کی جانب سے پلیڈر کی تبدیلی کی درخواست بھی دائر کی گئی، جس میں انہوں نے مختار احمد رانجھا کو اپنے نئے پلیڈر کے طور پر مقرر کرنے کی درخواست کی۔پرویز الٰہی کے وکیل ایڈووکیٹ جاوید ارشد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق پلیڈر انوار حسین اب اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات ہو چکے ہیں جبکہ چودھری نواز بھی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بن چکے ہیں۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنیٰ دینے کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ کیا وکیل چاہتے ہیں کہ حاضری سے استثنیٰ ختم کر دیا جائے؟ پرویز الٰہی کا پلیڈر کی تبدیلی کے لئے پیش ہونا لازمی ہے.احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔