اساتذہ کیلیے ضابطہ اخلاق تیار ،میک اپ ، ہائی ہیل، زیورات ، جینز اور شرٹس کے بارے میں کیا کہا گیا ؟ جانیے

اساتذہ کیلیے ضابطہ اخلاق تیار ،میک اپ ، ہائی ہیل، زیورات ، جینز اور شرٹس کے ...
اساتذہ کیلیے ضابطہ اخلاق تیار ،میک اپ ، ہائی ہیل، زیورات ، جینز اور شرٹس کے بارے میں کیا کہا گیا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ تعلیم سندھ نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سکول اساتذہ کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا۔

"جیو نیوز " کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ ورانہ اقدار اور ثقافتی احترام کی عکاسی کرے۔ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں، ہائی ہیلز پہن کر سکول آنے سے گریز کریں، خواتین اساتذہ زیادہ زیورات پہن کر سکول آنے سے بھی گریز کریں اور روایتی لباس کا انتخاب کریں۔ 
محکمہ تعلیم کی گائیڈ لائن کے مطابق مرد اساتذہ بھی ٹی شرٹ اور جینز پہن کر سکول آنے سے  گریز کریں۔ساتذہ اسکول کے احاطے میں گٹکا، نسوار، ماوا، سگریٹ یا اس قسم کی دیگر چیزوں کا استعمال نہیں کرسکتے۔ اساتذہ طلباء سے ذاتی کام نہ کروائیں اور جسمانی سزا سے بھی گریز کریں۔

اساتذہ کو کہا گیا ہے کہ وہ سکول انتظامیہ سمیت تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے سے احترام سے بات کریں اور اس دوران مثبت اور پیشہ ورانہ لہجہ برقرار رکھیں۔ اساتذہ اپنے طلبا ءکے ساتھ پیشہ ورانہ حدود برقرار رکھیں اور پسند ناپسند کی بنیاد پر سلوک سے گریز کرتے ہوئے تمام طلباء کے ساتھ یکساں اور مساوی برتاؤ کا مظاہرہ کریں۔