رشتے داروں کا خاتون کو رسیوں سے باندھ کر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے , وجہ کیا تھی ؟ جانیے

رشتے داروں کا خاتون کو رسیوں سے باندھ کر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے , وجہ کیا تھی ...
رشتے داروں کا خاتون کو رسیوں سے باندھ کر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے , وجہ کیا تھی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹیاری( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مٹیاری کے گاؤں غلام محمد انڑ میں رشتے داروں نے خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق رشتہ داروں نے خاتون کو  رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیئے۔"جنگ " کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 4 سے زائد افراد نے مل کر رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیئے، تشدد کرنے والوں نے الزام مجھ پر لگایا کہ میں نے ان کی بیٹی کے بھاگنے میں مدد کی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیصل بشیر میمن نے کہا کہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور تشدد میں ملوث 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔