بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ،ایک خاتون شہید
میرپور آزاد کشمیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایل بھمبر سیکٹر پر ایل او سی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئی۔
نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور دشمن کی توپیں خاموش کرادی گئیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی شیلنگ سے متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر متعدد مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔