ٹھٹھہ کے تاریخی قبرستان مکلی میں تدفین پر پابندی لگادی

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے تاریخی قبرستان مکلی میں تدفین پر پابندی عائد کردی ہے ، یہ اقدام یونیسکو کی جانب سے مکلی قبرستان کو ورلڈ ہیریٹج سائٹ قرار دیے جانے کے بعد کیا گیا ہے ،سندھ حکومت نے پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس کو بھی احکام جاری کردئیے ہیں .
نوٹیفکیشن کے مطابق حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے پر مقامی تھانے کے ایس ایچ او کو کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہو گا ،حکومت نے مکلی قبرستان کے اندر گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے .
یاد رہے کہ سیکریٹری ثقافت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو اس معاملے پر گزشتہ ماہ خط لکھا گیا تھا،اس خط میں کہا گیا تھا کہ مکلی قبرستان تاریخی ورثہ ہے اور عالمی اداروں نے اس کی حفاظت پر زور دیا ہے۔