شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(اے این این)ترکی، ایران اور روس کی ثالثی میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے راستے میں یہ ایک اہم قدم تھا۔ ترک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چند قیدی حلب کے قریب شمال مغربی شامی الباب کے قریب فریقین نے ایک دوسرے کے حوالے کیے۔ ترک بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان کتنے قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔ تاہم شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق فریقین نے دس دس قیدی ایک دوسرے کے حوالے کیے۔

مزید :

عالمی منظر -