نشتر یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ اجلاس آج صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی صدارت میں ہوگا
ملتان ( خبر نگار خصوصی)نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا اجلاس پرو چانسلر صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی (بقیہ 29نمبرصفحہ7پر )
صدارت میں آج منعقد ہو گا ،سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ہفتہ کے روز ملتان پہنچ گئیں تھیں ،آج وہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کریں گی،جس میں انسٹی ٹیوشنل پریکٹس کے روسٹرسمیت دیگرامورزیربحث لائے جائیں گے اوران کی منظوری دی جائے گی ، جبکہ سنڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشا ، وائس چانسلرنوازشریف زرعی یونیورسٹی سمیت دیگرممبران شرکت کریں گے ۔