پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیرا ہتمام صوبہ کے قیام کیلئے یاد دہانی کیمپ جاری

پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیرا ہتمام صوبہ کے قیام کیلئے یاد دہانی کیمپ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصو صی رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کا سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے یاد ہانی کمیپ چوک نواں شہر پر19روز بھی جاری رہااور حکمرانوں کو100دن کے اندر سرائیکی صوبے کے قیام کے بارے میں پارٹی کی چئیر پرسن ڈاکٹر نخبہ لنگاہ اور مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کی قیادت میں لگایا گیا جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان ، وکلاء اور سرائیکی قوم پرستوں جس میں علامہ اقبال (بقیہ 43نمبرصفحہ7پر )
وسیم ، ظہور احمد دھریجہ، بابو نفیس احمد انصاری، ڈاکٹر مقصود لنگاہ ،احمد نواز سومرو، ملک جاوید چنڑ، مہر ربنواز، شعیب نواز بلوچ، فہیم ممتاز،جام خدا بخش،صابر لنگاہ، صفدر کھوکھر،نذیر یوسف،محمد سلیم، یوسف نسیم کھوکھر، اجالا لنگاہ،اللہ وسایانے شرکت کی اور تخت لاہور کے خلاف سخت نعرے بازی کی،اس موقع پر ڈاکٹر نخبہ لنگاہ ، ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ موجودہ حکمران اپناصوبے کا وعدہ پوراکریں جو انہوں نے الیکشن میں سرائیکی قوم اور اس خطے کی عوام سے کیااوراب بھی ہمیشہ کی طرح سرائیکی صوبے کر مسلئے پر یوٹرن لیا جارہا ہے اور اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا ،ہم موجودہ حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں علیحدہ سرائیکی صوبہ دیا جائے اور سرائیکی قوم کو صرف سیکریڑیٹ پر نہ ٹرخایا جائے۔