حکومت کراچی میں پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،فیصل واوڈا

حکومت کراچی میں پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں بدعنوان افسران کی وجہ سے شہر میں 30 سے 60 (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
فیصد پانی چوری کیا جا رہا ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں شہریوں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہیں اور اس بحران پر بھی قابو پا لیا جائے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور نادار عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی اس وقت ملک کو بڑے مالی خسارے کا سامنا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کسی کا سیاسی استحصال نہیں کیا اور نہ ہی ہماری حکومت اس پر یقین رکھتی ہے اور ہم بلا امتیاز احتساب کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) میں فرض شناس اور ایماندار افسران ہیں جو احتسابی عمل کے لئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔