پی کے 8 کی ترقی اور خوشحالی میری اولین ترجیح ہے ، محب اللہ خان

پی کے 8 کی ترقی اور خوشحالی میری اولین ترجیح ہے ، محب اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت ، لائیو سٹاک و امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 8کی ترقی اورخوشحالی کے عمل پرکروڑوں خرچ کئے جائینگے ، آئندہ بجٹ میں حلقہ پی کے 8کے ترقی کیلئے خطیررقم مختص کی گئی ہے، عوام نے ترقی کاسفرجاری رکھنے کے لئے تحریک انصاف پر دوبارہ اعتماد کیاہے ، ترقی اورخوشحالی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع شگئی میں حلقہ پی کے 8سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اہل علاقہ نے صوبائی وزیر کو مسائل سے آگاہ کیا، محب اللہ خان نے ان کو یقین دلایا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہے ہیں اور اور وہ زمانہ گزرگیا، جب عوام کاپیسہ ضائع ہواکرتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوام کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ حلقہ پی کے 8کی ترقی اورخوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ اور اس مقصد کیلئے آئندہ بجٹ میں خطیررقم مختص کی گئی ہے۔ صحت وتعلیم ، پانی اورسڑکوں کے حوالے سے سروے مکمل کی گئی ہے جس سے علاقے میں ایک خوشگوار انقلاب برپا ہوگا۔