خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام ، سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا

خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام ، سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا
خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام ، سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا

  

لوئر دیر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لوئر دیر میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد سینئر سول جج کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے ، جج کو آج عدالت پیش کیا جائے گا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر بہن کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق خاتون چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے ۔ 

رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے مطابق  سینئر سول جج کو معطل کر دیا گیا ہے ، قانون سب کیلئے ایک ہے ۔ 

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -خیبرپختون خواہ -دیر -