نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی ف کے رہنما عبدالحمید محسود کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی ف کے رہنما عبدالحمید محسود کو موت کے ...
نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی ف کے رہنما عبدالحمید محسود کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی ف کے رہنما عبدالحمید محسود کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
فائرنگ کا واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نیو سبزی منڈی ٹانک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے عبدالحمید محسود کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عبدالحمید محسود موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جے یو آئی ف کے مقتول رہنما حاجی عبدالحمید محسود عرف عبدل کی نماز جنازہ آج (بعد از نماز جمعہ) جامع مسجد شاہ جہان میں اد کی جائے گی۔