اقوال زریں 

اقوال زریں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

٭نیت کتنی بھی اچھی ہو دنیا تم کو تمہارے دکھاوے سے جانتی ہے اور دکھاوا کتنا اچھا ہو اللہ تم کو تمہاری نیت سے جانتا ہے۔
٭نصیحت وہ سچی بات ہے جسے ہم کبھی غور سے نہیں سنتے اور خوشامد ایک بدترین دھوکہ ہے جسے ہم پوری توجہ سے سنتے ہیں۔
٭ہونٹوں کی مسکراہٹ دل کی ترجمانی نہیں کر سکتی لیکن آنکھ کے آنسو دل کی ترجمانی ضرور ہوتے ہیں انسان چاہے کسی بھی نسل کا ہو کسی بھی رنگ کا ہو لیکن اْس کے آنسوؤں کا رنگ ایک ہی ہوتا ہے۔
٭رشتے خون کے نہیں احساس کے ہوتے ہیں اگر احساس ہو تو اجنبی بھی اپنے ہو جاتے ہیں اور اگر احساس نہ ہو تو اپنے بھی اجنبی ہو جاتے ہیں۔
٭غلط فہمی اور شک کا بیج ہنستے مسکراتے گھر کو ویران کر دیتا ہے اس سے پہلے کہ شک کا بیج تناور درخت بن جائے آپس میں بات چیت کے ذریعے غلط فہمی کو دور کر لینا چاہیے۔

٭تمہاری روح کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی مرض نہیں کہ تم خود کو کامل سمجھنے لگو۔

عروسہ صدیق (گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج فار ویمن) لاہوعالم کا امتحان اس کے علم کی کثرت سے نہیں ہوتا بلکہ دیکھنا چاہییوہ فتنہ انگیز باتوں سے کیسے بچتا ہے۔
زیادہ گفتگو سوچ و فکر کو مردہ کردیتی ہے۔۔
خلوص اور عزت بہت نایاب تحفے ہیں اس لیے ہر کسی سے ان کی امید نا رکھوکیونکہ بہت کم لوگ دل کے امیر ہوتے ہیں۔

تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ کا خوف دل میں رکھا کرو، اور گناہ (سرزد ہوجانے) کے بعد نیکی کر لیا کرو، وہ اس گناہ کو مٹا ڈالے گی، اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا کرو۔

جب تعلیم کا مقصد صرف نوکری کا حصول ہوگا تو سماج میں نوکر ہی پیدا ہوں گے راہنما نہیں۔

دو چیزیں اپنے اندر پیدا کرلو۔۔
1۔چپ رہنا
2۔ معاف کرنا
کیونکہ چپ رہنے سے بڑا کوئی جواب نہیں اور معاف کردینے سے بڑا کوئی انتقام نہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -