عابد شیر علی لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (وقار نسیم وامق) مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما اور سابق وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے
سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں نے عابد شیر علی کا استقبال کیا، اس موقع پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں، میاں نوازشریف کا 21 اکتوبر کو پاکستان میں والہانہ استقبال ہوگا جبکہ مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے لیگی اراکین کی بڑی تعداد پاکستان جائے گی.