بہاولنگر؛پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر قتل

بہاولنگر؛پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر قتل
بہاولنگر؛پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولنگر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے والد اور بھائی سمیت پانچ افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں بچی زخمی ہو گئی لاشوں اور زخمی کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے فقیروالی میں دو ماہ پہلے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے طیبہ فاطمہ اور نعیم عباس کو لڑکی کے والد اور بھائی سمیت 5 افراد نے غیرت کے نام پر گھات لگا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

 مقتول نعیم عباس نے پہلے بھی ایک شادی کررکھی تھی واقعے میں تین سالہ بچی مناہل زخمی ہو گئی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ریسکیو ٹیم نے زخمی بچی اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیاپولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔