بوٹا پارک میں جابچاگندگی کے ڈھیر ،اہل علاقہ عوامی نمائندوں سے ناراض

بوٹا پارک میں جابچاگندگی کے ڈھیر ،اہل علاقہ عوامی نمائندوں سے ناراض
بوٹا پارک میں جابچاگندگی کے ڈھیر ،اہل علاقہ عوامی نمائندوں سے ناراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ملک خیام رفیق/الیکشن سیل) بوٹا پارک کے رہائشی پینے کے گندے پانی، گندگی، بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ، خراب سیوریج کی وجہ سے پریشان روزنامہ ”پاکستان“ کے سروے میں سابقہ عوامی نمائندوں سے پریشان نظر آئے رہائشی عارف نے روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقہ میں گندگی بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں عابد حسین نے کہا کہ علاقے میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بہت مسائل پیدا ہورہے ہیں گھروں میں کھانا نہیں پکتا جس کی وجہ سے اکثر بچوں کو بغیر ناشتہ کے سکول جانا پڑتا ہے لکڑی بہت زیادہ مہنگی ہے غریب عوام لکڑی خریدنے کی سکت نہیں رکھتی عمران نے بتایا کہ علاقہ میں کرائم بھی بہت زیادہ ہے اکثر راتوں کو باہر نکلنے والے لوگوں کو لوٹ لیا جاتا ہے عدنان نے بتایا کہ علاقے میں پینے کا پانی بہت گندا ہے علاقہ کے عوام صاف پانی خرید کر نہیں پی سکتے جس کی وجہ سے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں غلام فرید نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار زندگی تباہ ہوکررہ گیا ہے اور لوگوں کی اکثریت بے روزگار ہوگئی ہے عاشق حسین نے کہا کہ علاقہ میں خراب سیوریج ہونے کیو جہ سے موسم برسات میں علاقہ میں پانی کھڑا ہوجاتا ہے اور باہر نکلنا مشکل بن جاتا ہے اختر حسین نے کہا کہ علاقہ میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے رات کو علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے۔ غلام فرید نے کہا کہ سیاسی امیدوار اب پھر پہلے کی طرح عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں لیکن اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی بلکہ اب اس کو ووٹ کاسٹ کریں گے جو علاقہ کے مسائل کو ختم کرے گا۔