2025ء  کے وسط تک آسمان پر سیاروں کی پریڈ دکھائی دے گی!

 2025ء  کے وسط تک آسمان پر سیاروں کی پریڈ دکھائی دے گی!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آسمان میں 4 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار یعنی "سیاروں کی پریڈ" نظر آنے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سیارہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل ایک قطار کی صورت میں ظاہر ہوں گے، تمام سیاروں میں سے زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل آنکھ سے نظر آئیں گے۔ترجمان سپارکو کے مطابق نیپچون اور یورینس سیارے دوربین یا ٹیلی سکوپ سے نظر آسکیں گے، سیارے دیکھنے کا وقت غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق کی طرف ہوگا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق آسمان میں 4 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہا جاتا ہے، فلکیات کے شائقین کے لئے یہ ایک خوبصورت منظر ہوگا.

مزید :

ایڈیشن 1 -