بھارت ایڈونچرکرنے سے باز رہے ‘اورنگزیب کھچی
میلسی (نامہ نگار)وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول کی پریڈکے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے امن کی ثقافت کا پاس رکھتے ہوئے بھارت کو پہلگام مبینہ واقعے میں اس لیے تحقیقات میں مدد کی پیشکش(بقیہ نمبر19صفحہ7پر )
کی ہے مگر ساتھ بتا دیا ہے کہ امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے سینیٹ کی متفقہ کردار سے بھی یہ پیغام دنیا کو گیا ہے کہ مادر و طن کی حفاظت کے لیے ایوان بالا میں اتحاد و اتفاق ہے کہ اگر بھارت نے ایڈونچر س انداز اپنایا تو پھر اسے بھاگنے کی راہ نہیں دی جائے گی سندھ طاس معاہدے بارے دنیا اور یو این او سے رابطہ انتظامی امور کا حصہ ہے جنرل حافظ سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف ایک پیج پر رہتے ہوئے قومی سلامتی کو نسل کے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ دشمن کو پہل کر نے پر مضبوط دفاعی صلاحیت سے ایسے روکا جائے گا جو اس کے خیال میں بھی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھچی گروپ میلسی کے رہنماں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقات میں کیا انہوں نے انڈین میڈیا پر زوروشور سے جنگ کر نےکے پراپیگنڈے کو افسوسناک قرار دیا انہوں نے کہا کہ بھارت کو نجانے کس خیال نے فالس فلیگ اپریشن کے سولہ سال قبل کے انداز پر لا نے کی سوچ دی ہے اور ان کا میڈیا جنگ کو ایک کھیل سمجھ کر آگ بھڑ کانے میں مصروف ہے ۔اور نگ زیب خان کھچی نے کہا کہ انڈیا کو بھلانے نہیں دیا جائے گا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کا مجرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ نتن یاہو جس طرح مشرق وسطی میں جنونی صیہونیت کی آگ بھڑ کا چکا ہے اسی طرح مودی خطے کے امن کو ہندوتوا جنگ میں جھونکنا چاھتا ہے اور اپنی بھول کی سزا اورغلط تخمینوں کا نقصان اپنے قوم کو پہنچانے پر تل چکا ہے جس کا نتیجہ پاک فوج کے شاھین اسے دکھا دیں گے بہتر ہے وہ ہوش کے ناخن لے اور مہاتما گاندھی کے قاتل کو اپنا ہیرو بنا نا ترک کر دیے تاکہ دو طرفہ امن قائم رہے ۔