بوگس چیک کا مقدمہ ‘ وکلا بحث مکمل ملزم کی ضمانت خارج کرنیکا حکم

    بوگس چیک کا مقدمہ ‘ وکلا بحث مکمل ملزم کی ضمانت خارج کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک(بقیہ نمبر20صفحہ7پر )

 دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے خارج کرنے کا حکم دیا ہے ۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد علی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف تھانہ گلگشت نے گز شتہ سال مقدمہ نمبر 812/24درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ مدعی نے کاروباری تعلقات کی بنیاد پر ملزم کو لاکھوں روپے کا سامان دیا اور بدلے میں چیک بھی وصول کیا جب مدعی نے چیک بنک میں جمع کرایا تو وہ ڈس آنر کردیا گیا تھا جس پر پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ وہ بے قصور ہے اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔ .