نجکاری ایشو ‘گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ‘ نشتر میں سروسز بند
ملتان(وقائع نگار)بیس روز سے پنجاب اسمبلی کے سامنے پر امن دھرنے میں شامل ہیلتھ ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم نہ کرنے اور حکومتی مزاکرات میں غیر سنجیدگی کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی ہدایت(بقیہ نمبر15صفحہ7پر )
پر نشتر ہسپتال ملتان میں ہفتہ کے روز بھی شعبہِ آﺅٹ ڈور میں مکمل ہڑتال رہا ۔اس طرح ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز اور ایپکا کے لوگوں نے ساتویں روز بھی ہسپتال میں کام نہیں کیا۔جس کے بعد دور دراز سے آئے مریضوں کو طبی سہولیات حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔جبکہ ہیلتھ ملازمین کی آٹ ڈور میں حکومت کے خلاف نعرے بازی۔ نجکارءکا قانون واپس لینے اور لوگوں کے کنٹریکٹ بحال کرکے روزگار دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔حکومت سے مزاکرات نا ہوئے تو شعبہِ بیرونی مریضاں میں ہڑتال جاری رہے گی۔