عباسیہ پل ‘ریلوے ٹریک کے قریب 29سالہ نوجوان کی لاش برآمد
رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)ریلوے ٹریک کے قریب سے 29 سالہ نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولیس نے پوسٹ
(بقیہ نمبر17صفحہ7پر )
مارٹم(بقیہ نمبر17صفحہ7پر )
کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز عباسیہ پل ریلوے ٹریک کے قریب نوجوان کی نعش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس پکار 15 پر اطلاع فراہم کی جس پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے پوسٹ مارٹم کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش کی شناخت حسن کالونی کے رہائشی 29 ارسلان لطیف کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد تدفین کیلئے نعش ورثا کے حوالے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔