بھارتی جارحیت ‘وکلا کا پاک فوج کےساتھ یکجہتی کا اعلان

      بھارتی جارحیت ‘وکلا کا پاک فوج کےساتھ یکجہتی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی ر پورٹر) بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف وکلا(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

 بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ وکلا نے قومی دفاع کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ملتان بار کے وکلا نے بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی طرح وہ بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں کہتے ہیں پاک آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے۔ ہمیشہ دشمن کو بھرپور جواب دیا اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کی۔ ہم وکلا بھی قومی دفاع کے ہر محاذ پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ملتان بار نے مقف اپنایا کہ قومی سلامتی اور دفاع میں وکلا کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے اور ہر سطح پر اپنی ذمہ داری نبھائیں گے وکلا نے قوم کو پیغام دیا کہ ملکی سالمیت کے لیے پوری قوم متحد ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔