گورنر سے واصف مظہر راں ‘ مخدوم عامر کی ملاقات ‘اہم امور پر تبادلہ خیال

  گورنر سے واصف مظہر راں ‘ مخدوم عامر کی ملاقات ‘اہم امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوچ شریف ‘قادر پور راں (نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہاس لاہور میں ایم پی ایز مخدوم(بقیہ نمبر8صفحہ7پر )

 سید عامر علی شاہ،ملک واصف مظہر راں، نے خصوصی ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی اسکیموں، تعلیمی اصلاحات، صحت کے شعبے میں بہتری اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل، عوامی توقعات اور درپیش چیلنجز سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ارکان اسمبلی کی تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔مخدوم سید عامر علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے حلقے میں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملک واصف مظہر راں نے کہا کہ گورنر پنجاب کی رہنمائی میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو مزید تقویت ملے گی۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات نہ صرف باہمی مشاورت کی ایک اچھی مثال تھی بلکہ آئندہ کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کی راہ ہموار کرنے میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہوگی#