انسانی سمگلنگ ‘ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور ‘ ایف آئی اے کے حوالے

  انسانی سمگلنگ ‘ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور ‘ ایف آئی اے کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے انسانی (بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں گرفتار چار ملزمان شاہد نذیر، عبداللہ اور اعظم کو تین، تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد جاوید نے ایک شہری کو جرمنی میں ملازمت کے ویزے کے نام پر 26 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔جبکہ ملزم شاہد نذیر نے شہری سے سعودی عرب بھجوانے اور اقامہ دلوانے کے بہانے 26 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی۔ملزم عبداللہ نے پانچ لاکھ روپے لے کر شہری کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیا، اور ملزم اعظم نے آذربائیجان بھجوانے کے نام پر شہری سے چھ لاکھ روپے بٹورے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے، اور انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کی جڑوں تک پہنچنے کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ایف آئی اے کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے، تاکہ مزید حقائق سامنے آ سکیں