جتوئی ‘قتل مقدمہ‘ مجرم کو سزائے موت ‘10لاکھ جرمانہ
چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)قتل کے مقدمہ میں مجرم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جتوئی صلابت جاوید نے قتل کے(بقیہ نمبر25صفحہ7پر )
ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبدالروف ولد عبدالمجید عرف موسی قوم غزلانی سکنہ موضع را تحصیل جتوئی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔تھانہ جتوئی میں مقدمہ نمبر 198/24 درج کیا گیا تھا، جس میں عبدالروف پر اپنی بیوی کے قتل کا الزام تھا۔ پولیس تھانہ جتوئی کی مثر تفتیش، محنت اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شواہد کا بغور جائزہ لینے کے بعد جرم ثابت ہونے پر سخت سزا سنائی۔ جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی۔عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس تھانہ جتوئی کی محنت اور کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایمانداری سے مقدمے کی تفتیش کر کے مظلوم کو انصاف دلایا۔ایس ایچ او تھانہ جتوئی غلام مجتبی خان نے اس موقع پر کہا کہ تھانہ جتوئی کو امن کا گہوارہ بنانے کے عزم کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانا ہمارا مشن ہے۔