بہاولپور _©_©:انہار سب انجینئر پانی فروخت کرنے میں سب سے آگے

بہاولپور _©_©:انہار سب انجینئر پانی فروخت کرنے میں سب سے آگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)کینال بغداد الجدیدسب ڈویژن بوہڑوالاسیکشن میں تعینات سب انجینئرپرکاشتکاروں (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

سے اضافی پانی دینے کے عوض رشوت وصول کرنے کاالزام تھا اورموصوف نے مبینہ طور پرسینکڑوں موگے تڑوارکھے تھے جس کی شکایات پرچیف انجینئرانہاربہاولپورزون نے موگے چیک کرنے کیلئے ایک لیٹرنمبر66-2362/Lwi/2025 مورخہ10 مارچ2025 کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا سر براہ ایس ای انہاربہاولپور سرکل شیخ محمد ذیشان کو مقرر کیا گیا تھا مذکورہ بالاکمیٹی نے دوران چیکنگ درجنوں ٹوٹے ہوئے موگہ جات پکڑکر ایس ای انہار شیخ محمد ذیشان کے مطابق رپورٹ چیف انجینئر کو بھجوادی تھی بعدازاں نہرمیں پانی آنے پر رشوت دینے والے کاشتکاروں نے موصوف کی سرپرستی میں مذید موگہ جات توڑلیے جس پر مزیدایک اور ٹیم بھجوائی گئی جس نے سینکڑوں ٹوٹے ہوئے موگوں کی نشاندہی کی جس پرتوقع کی جارہی تھی کہ چیف انجینئرموصوف کیخلاف قانونی کاروائی کرینگے لیکن بتایاگیاہے کہ سب انجینئرنے ایک ریٹائرڈ انہار آفیسرکے ذریعے رشوت دے کرکاروائی رکوا کر اپناتبادلہ ڈیرہ بکھاسیکشن میں کرالیاہے اورڈیرہ بکھاسیکشن میں تعینات سب انجینئر کوبوہڑوالاسیکشن میں تعینات کردیاہے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سیکرٹری انہارپنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں چیف انجینئرشوکت حیات ورک نے کہاکہ نچلے افسران نے تبادلے کی پرپوزل بھجوائی تھی جس پرتبادلہ کردیاہے لیکن قانونی کاروائی بھی چندمیں روزمیں کردی جائیگی۔